شاہ پور:آوارہ کتوں کے بڑھتے حملے ، خاتمے کی مہم شروع

 شاہ پور:آوارہ کتوں کے بڑھتے حملے ، خاتمے کی مہم شروع

کتا کاٹے کی ویکسین منگوا کر تحصیل شاہ پور کی تمام یونین کونسلوں میں تقسیم

شاہ پور صدر(نامہ نگار، نمائندہ دنیا) تحصیل شاہ پور کے مختلف دیہات میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافے اور شہریوں کے زخمی ہونے کی متعدد اطلاعات موصول ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے فوری اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں کتا کاٹے کی ویکسین منگوا کر تحصیل شاہ پور کی تمام یونین کونسلوں میں تقسیم کر دی گئی ہے تاکہ متاثرہ افراد کو بروقت علاج کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری اجمل منیر نے تحصیل شاہ پور کے سیکرٹریز یونین کونسل اور ستھرا پنجاب پر مشتمل ٹیموں کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور بچوں و بڑوں پر ان کے حملوں کے پیش نظر ان کے خاتمے کے عمل کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں