بلدیاتی اداروں کی حد بندیوں کیلئے تجاویز کا شیڈول جاری
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ڈیمارکیشن آفیسر سرگودھا نے ضلع کے بلدیاتی اداروں کی حد بندیوں کے قیام کیلئے تجاویز اور اعتراضات کیلئے شیڈول جاری کردیا۔
شیڈول کے مطابق چھ جنوری تک ابتدائی حدبندیوں کی تجاویز تیار کی جائے گی جو اگلے روز آویزاں کی جائے گی 14جنوری تک اعتراضات وصول کئے جائینگے جو اگلے روز آویزاں جبکہ21جنوری تک ان اعتراضات بارے سماعت ہوگی اور24جنوری کو تجاویز فائنل کرکے حتمی نوٹیفکیشن کیلئے حکومت کو ارسال کر دئیے جائینگے۔