کامرس اینڈ جنرل کیڈر کی نمائندہ تنظیموں کی کالجز کی آؤٹ سورس پالیسی پر مشاورت

کامرس اینڈ جنرل کیڈر کی نمائندہ تنظیموں کی  کالجز کی آؤٹ سورس پالیسی پر مشاورت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کامرس اینڈ جنرل کیڈر کی نمائندہ تنظیموں کا مشاورتی اجلاس گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا میں آج منعقد ہوا۔

 جس میں کالجز کی آؤٹ سورس کی حکومتی پالیسی پر مشاورت کی گئی اور مستقبل کا لائحہ تیار کیا گیا اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو آؤٹ سورس نہ کیا جائے بلکہ ان اداروں کی ورکنگ بہتر کرنے لیے پرنسپل اور سٹاف والدین سے مشاورت کی جائے پپلا اور کامرس ونگ کے نمائندوں کو اعتماد میں لے کر بہتر پالیسی مرتب کی جائے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرگودھا ڈویژن کے منتخب سیاسی قیادت سے فوری ملاقات کرکے ان کو اداروں کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرنے کا کہا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں