کارپوریشن نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے تنخواہوں سے کی گئی کٹوتی کی رقم مانگ لی

کارپوریشن نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی  سے تنخواہوں سے کی گئی کٹوتی کی رقم مانگ لی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)میونسپل کارپوریشن سرگودھا حکام نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سرگودھا سے ملازمین کی تنخواہوں میں سے کی گئی ماہوار کٹوتی کی مد میں مجموعی طور پر 60لاکھ کی رقم مانگ لی۔

 ذرائع کے مطابق سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سرگودھا کے ٹھیکیدار نے مبینہ طور پر کمپنی میں جانے والے بلدیہ سرگودھا کے عملہ صفائی کی تنخواہوں میں سے ہر ماہ غیر حاضری اور دیگر امور کے نام پر کٹوتی کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کا علم ہونے پر بلدیہ نے اب تک تنخواہوں میں سے کی جانیوالی کٹوتی کی مد میں 60لاکھ کی رقم بلدیہ کے خزانے میں جمع کرانے کے لئے فائنل نوٹس دے دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں