ماحول کو صاف رکھنے کیلئے ویسٹ مینجمنٹ عملہ متحرک : عشنہ طاہر

 ماحول کو صاف رکھنے کیلئے ویسٹ مینجمنٹ عملہ متحرک : عشنہ طاہر

بھیرہ میں 4 چھوٹے کنٹینرز ، میانی میں 12 بڑے اور 8 چھوٹے کنٹینرز رکھ دئیے

بھیرہ(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ عشنہ طاہر نے کہا ہے کہ صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے اور آب و ہوا کو خوشگوار بنانے کے لیے ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ پوری طرح متحرک ہے ۔ بھیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ) کے لان اور لنک روڈ اسلام پور لوکڑی کے درمیان قائم ڈمپنگ پوائنٹ کو ختم کر کے اس پر مٹی ڈال دی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور تحصیل بھیرہ کی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھیرہ میں مزید 4 چھوٹے کنٹینرز جبکہ میانی میں 12 بڑے اور 8 چھوٹے کنٹینرز رکھ دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تحصیل کی ہر یونین کونسل میں 6،6 ڈرم فراہم کیے گئے ہیں تاکہ شہری کوڑا کرکٹ کھلے مقامات پر پھینکنے کے بجائے کنٹینرز میں ڈالیں، جسے صفائی کا عملہ باآسانی ڈمپنگ پوائنٹس تک منتقل کر سکے ۔ویسٹ مینجمنٹ کے ڈائریکٹر شیخ سلیمان اقبال اور میاں متین یاسین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں