قائد آباد:محرر پولیس اسٹیشن قائد آباد کا تقرر، تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری

 قائد آباد:محرر پولیس اسٹیشن قائد آباد  کا تقرر، تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری

قائد آباد (نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے انتظامی امور کے تحت ملک کلیم اللہ بوڑانہ کو محرر پولیس اسٹیشن قائد آباد تعینات کر دیا ہے۔

وہ اس سے قبل تھانہ صدر جوہر آباد میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔ملک کلیم اللہ بوڑانہ نے بطور محرر پولیس اسٹیشن قائد آباد چارج سنبھال کر باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے ۔ جبکہ ان کے پیش رو ملک محمد رمضان لغاری کو پولیس اسٹیشن قائد آباد سے تبدیل کر کے تھانہ صدر جوہر آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں