پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس
مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں،زیادہ سے زیادہ انسپکشنز کریں ،ڈی سی احسان جمالی
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنراحسان علی جمالی کی زیر صدارت ہفتہ وار پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر ارشد وٹو اسسٹنٹ کمشنر بھکر غلام محی الدین،انچارج پیرا فورس مہر سجاد احمد اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود تھے ۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول کی رواں ہفتہ کارکردگی کا مجموعی جائزہ لیا گیا جس کے مطابق ضلع بھر میں 1995 انسپکشنز کی گئیں قانون شکنی پر 202,000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 1 دوکاندار کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی اور 6 کاروباری مراکز کو سیل کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں اور عوام الناس کو مارکیٹ ریلیف کی فراہمی کیلئے زیادہ سے زیادہ انسپکشنز کریں اس سلسلہ میں ہر قسم کی غفلت یا سست رو کارکردگی پر سخت بازپرس کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نیاس بات پر زور دیا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی،سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد اور ناجائز منافع خوری کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رکھا جائے ۔