اوپن ڈور پالیسی، ڈی سی خوشاب نے شہریوں کے مسائل سنے

 اوپن ڈور پالیسی، ڈی سی خوشاب نے شہریوں کے مسائل سنے

شہریوں کے مسائل کا بروقت حل ہماری ترجیح اور ذمہ داری:جہانزیب حسین لابر

خوشاب (نمائندہ دُنیا) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا بروقت حل ہماری اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے ، مسائل کے حل میں کسی قسم کی رکاوٹ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے تمام افسران کو تنبیہ کی کہ وہ اپنا قبلہ درست کر لیں، غفلت اور لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں۔ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت ہے کہ شہریوں سے خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے اور ان کی مکمل رہنمائی کی جائے تاکہ انہیں بار بار دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کا دفتر شہریوں کے لیے ہمیشہ کھلا ہے اور وہ بلا جھجک آ کر اپنے مسائل بیان کر سکتے ہیں، جنہیں فوری طور پر حل کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں