ڈی سی بھکر کی زیر صدارت اجلاس ،سیوریج ،نکاسی آب کا جائزہ

 ڈی سی بھکر کی زیر صدارت اجلاس ،سیوریج ،نکاسی آب کا جائزہ

ڈسپوزل سٹیشنز کو فعال بنانے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں،بریفنگ

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ٹرانزیشن ٹیم کا اہم اجلاس منعقد ہواجس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر ارشد وٹو،اسسٹنٹ کمشنر بھکر غلام محی الدین،واسا بھکر اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں شہر کے سیوریج سسٹم،نکاسی آب اور واٹر سپلائی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر میں مجموعی طور پر 6 ڈسپوزل سٹیشنز موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نان فنکشنل ڈسپوزل سٹیشنز کو فعال بنانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ شہریوں کو نکاسی آب کے مسائل سے نجات دلائی جا سکے۔

اجلاس میں یہ بھی آگاہ کیا گیا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (PDP) کے تحت بھکر شہر کے سیوریج سسٹم کا منصوبہ اس وقت پروکیورمنٹ مرحلے میں ہیجس کی تکمیل کے بعد شہر کے سیوریج کے دیرینہ مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ اسی طرح واٹر سپلائی سکیم سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثنا احسان علی جمالی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں عوام الناس کو مفت ادویات اورحکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ دیگر طبی سہولیات کی جانکاری کیلئے ڈیجیٹل سکرین نصب کی جائیں تاکہ ہسپتال میں داخل مریضوں اور انکے عزیز و اقارب فراہم کردہ ہیلتھ سروسز بارے آگاہ رہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں