میانوالی میں واسا کا قیام، میونسپل کمیٹی کی مشینری و انتظامی امور حوالے

میانوالی میں واسا کا قیام، میونسپل کمیٹی  کی مشینری و انتظامی امور حوالے

میانوالی (نامہ نگار) میانوالی میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) کا باقاعدہ قیام عمل میں آ گیا۔

اس حوالے سے میونسپل کمیٹی میانوالی کی مشینری اور انتظامی امور واسا کے سپرد کرنے کے لیے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈپٹی کمشنراسد عباس مگسی نے کی۔ تقریب میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی مدثر عارف، ایم ڈی واسا شعیب ضیاء سمیت دیگر افسران شریک ہوئے ۔ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے مسائل کے حل کے لیے واسا قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے واسا حکام کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں