علامہ افتخار حسین نقوی کی پاک فوج کے شہید عابد خان کے اہلِ خانہ سے تعزیت، فاتحہ خوانی
کالاباغ (نمائندہ دنیا)ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان اور چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی النجفی نے بنی افغان میں پاک آرمی کے شہید عابد خان (ایس ایس جی کمانڈو) کی شہادت پر ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔۔۔
لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میانوالی اور بنی افغان کی سرزمین نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے ہمیشہ عظیم قربانیاں دی ہیں، اس موقع پر شہید کے چچا استاد محراب گل خان نے کہا کہ بنی افغان کا ہر جوان پاک فوج میں خدمات سر انجام دینے اور دفاعِ وطن کے لیے جذبئہ شہادت رکھتا ہے ،بعد ازاں علامہ سید افتخار حسین نقوی نے شہید کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی۔