اے ڈی سی جی کا رات گئے ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر پر چھاپہ

اے ڈی سی جی کا رات گئے ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر پر چھاپہ

ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف ڈیوٹی پر موجود ،علاج معالجہ کی سہولیات کا عمل جاری ہسپتال انتظامیہ کو ریمپس کی ضروری تعمیرو بہتری کے حوالہ سے احکامات جاری

 بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنراحسان علی جمالی کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے رات 11:30 بجے ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کا مقصد رات کے اوقات میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی بالخصوص طبی سہولیات اور صفائی ستھرائی سمیت دیگرانتظامی امور کا جائزہ لینا تھا،معائنے کے دوران ہسپتال کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف ڈیوٹی پر موجود تھے اور علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کا عمل جاری پایا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے دورہ کے دوران مریضوں کو وارڈز میں منتقلی کیلئے ہسپتال انتظامیہ کو ریمپس کی ضروری تعمیرو بہتری کے حوالہ سے احکامات جاری کئے ۔انہوں نے ہسپتال میں فراہم کردہ ہیلتھ سروسز کو مجموعی طور پر تسلی بخش قرار دیا اور اصلاح طلب پہلوؤں کی بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں۔اے ڈی سی جی ڈاکٹر ارشد وٹو نے ہسپتال انتظامیہ کو نشاندہی شدہ امور پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد یقینی بناکر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں