کندیاں میں تجاوزات کیخلاف کارروائی، تھڑے ،دیواریں مسمار

 کندیاں میں تجاوزات کیخلاف کارروائی، تھڑے ،دیواریں مسمار

کندیاں میں تجاوزات کیخلاف کارروائی، تھڑے ،دیواریں مسمارپیرا فورس کا گلی سینما والی میں ایکشن ،کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی ،انتظامیہ۔۔۔

 کندیاں (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ظفر اقبا  ل کی ہدایات پر پیرا فورس نے گلی سینما والی، کندیاں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے گھروں کے باہر قائم غیر قانونی تھڑے اور خود ساختہ دیواریں مسمار کر دیں۔تفصیلات کے مطابق پیرا فورس تحصیل پپلاں کے عملے نے میونسپل کمیٹی کندیاں کے عملے کی موجودگی میں کارروائی کی۔ اس اقدام کا مقصد عوامی راستوں کو تجاوزات سے پاک کرنا اور شہریوں کو سہولیات فراہم کرنا تھا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی سرکاری زمین یا عوامی راستوں پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہریوں نے انتظامیہ کی اس کارروائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے سراہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں