میانوالی کے ہرمسافر کے شناختی کارڈ کے اندارج کا فیصلہ
میانوالی کے ہرمسافر کے شناختی کارڈ کے اندارج کا فیصلہ شناختی کارڈ پولیس ایپ پر بھیجا جائیگا،بغیر آئی ڈی مسافر کو گاڑی بٹھانے پر پابندی بغیراندارا ج نہ ٹھہرایا جائے ،ڈی پی او کا ٹرانسپورٹرز اور ہوٹل مالکان کیساتھ اجلاس۔۔۔
میانوالی،واں بھچراں(نامہ نگار،نمائندہ دنیا ) ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ محمد اجمل نے ٹرانسپورٹرز اور ہوٹل مالکان سے بہرام شہید ہال پولیس لائن میں میٹنگ کی اجلاس میں اس بات پر سختی سے زور دیا گیا کہ جو مسافر میانوالی سے سفر کرے اس کا شناختی کارڈ درج کیا جائے اور فوری طور پر پولیس ایپ پر بھیجا جائے بغیر شناختی کارڈ کے کسی بھی مسافر کو گاڑی میں نہ بیٹھایا جائے اسی طرح ہوٹل مالکان کو بھی ہدایت کی جو مسافر رات کو ٹھہرتا ہے اس کا باقاعدہ رجسڑ میں اندراج کریں اور اسکی انڑی پولیس ایپ پر بھیجی جائے بغیر شناختی کارڈ کے کسی مسافر کو نہ ٹھہرایا جائے جو پولیس ملازم گاڑی پر سفر کرے یا ہوٹل میں قیام کرے اور شناختی کارڈ کی انٹری نہ کرائے تو فوری طور پر مجھے اطلاع دے اسکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ٹرانسپورٹرز اڈامنیجران اور ہوٹل مالکان کو کہا کہ جرائم کے خاتمہ میں ہمارا ساتھ دیں بروقت شناختی کارڈ کی انٹری سے کوئی بھی جرائم پیشہ افراد بھاگ نہیں سکیں گے انشاء اللہ پولیس آپ کو مکمل تحفظ دے گی۔