پیرا فورس نے مین بازار مڈھ رانجھا سے تجاوزات کا صفایا کر دیا
پیرا فورس نے مین بازار مڈھ رانجھا سے تجاوزات کا صفایا کر دیا د کانوں کے سامنے قائم پختہ تھڑے ہیوی مشینری سے مسمار کردیئے گئے۔۔
مڈھ رانجھا (نمائندہ دُنیا)پیرا فورس نے مین بازار مڈھ رانجھا سے تجاوزات کا صفایا کرادیا گیا۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن سے قبل پیرا فورس نے دوکانداروں کو از خود تجاوزات کے خاتمہ کیلئے وارننگ بھی جاری کررکھی تھی ۔ پیرا فورس نے کاروائی کرتے ہوئے د کانوں کے سامنے قائم ناجائز پختہ تھڑے ہیوی مشینری سے مسمار کردیئے اور دوکانوں کے سامنے نصب شیڈ اُتروادیئے گئے ۔ساتھ وارننگ بھی جاری کی گئی دوکاندا اپنی حدود میں سامان رکھیں پیرا فورس کی جانب سے تجاوزا ت کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔