شہزاد آصف خان کی آر پی او آفس میں کھلی کچہری
شہزاد آصف خان کی آر پی او آفس میں کھلی کچہری شہریوں کی پولیس سے متعلق شکایات کو سنا،فوری حل کے احکامات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے آر پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں آنے والے تمام شہریوں کی پولیس سے متعلق شکایات اور مسائل کو سنا گیا اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے گئے ،اس موقع پر آر پی او کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کے ذریعے عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے اور ایک دوسرے کے مسائل جاننے کے لئے ایک موثر اقدام ہے جس کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں جہاں عوام کے مسائل اور پولیس سے متعلق شکایات موصول ہوتی ہیں وہیں عوام کو مقدمات کی تفتیش کے سلسلہ میں پولیس کو پیش آنے والی مشکلات کو حل کرنے میں بھی آسانی ہوتی ہے ۔ کھلی کچہری کے انعقاد کو یقینی بنانے اور اس میں مزید بہتری لانے کیلئے مزید اقدامات کیے جارہے ہیں آر پی او آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔