قائدآباد پولیس کی کارروائی ناجائز اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار
خوشاب (نمائندہ دنیا )ضلع خوشاب میں ناجائز اسلحہ کیخلاف جاری خصوصی مہم کے دوران قائدآباد پولیس نے گشت کے دوران ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا۔
دوران تلاشی ملزم کے قبضے سے تیس بور پستول اور تین کارتوس برآمد ہوئے ۔ پولیس نے ملزم کیخلاف آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔