بے گھر افراد کیلئے پناہ گاہیں بنانے کی منظوری ،فنڈ مختص
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام ڈو یژنل ہیڈکوارٹر میں بے گھر افراد کو رات کے وقت رہائش فراہم کرنے کیلئے پناہ گاہیں بنانے کی منظوری دیتے ہوئے فنڈ مختص کر دیئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سرگودھا میں پناہ گاہ کی تعمیر عملہ کی بھرتی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے گیارہ کروڑ ساڑھے اکتیس لاکھ کے فنڈ مختص کرتے ہوئے ابتدائی گرانٹ بھی جاری کر دی ہے سرگودھا میں پناہ گاہ میں مستحق اور بے گھر افراد کیلئے 92شیلٹر بنائے جائینگے جن میں 23خواتین کیلئے ہوں گے یہاں پر ان افراد کو کھانا بستر اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائے گی ۔