میرج ہال میں آتشزدگی کا مقدمہ 2ماہ بعد درج کر لیا گیا

میرج ہال میں آتشزدگی کا مقدمہ  2ماہ بعد درج کر لیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بھنڈر ٹاؤن میں میرج ہال کو آگ لگنے کے واقعہ کا مقدمہ دو ماہ بعد نامعلوم افراد کیخلاف در ج کر لیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ 10اکتوبر کی شب محمد خاور کے نجی میرج ہال میں آگ لگی جس سے دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا،شادی ہال کے مالک کا کہنا ہے کہ آگ لگانے والے شرپسندوں کو لوگوں نے فرار ہوتے ہوئے دیکھا ہے ، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم افراد کی تلاش شروع کر دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں