نجی کالج میں سیکنڈ ائیر کی طالبہ کا قیمتی موبائل فون غائب، انتظامیہ کی دوڑیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نجی کالج میں سیکنڈ ائیر کی طالبہ کا قیمتی موبائل فون غائب، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔
بتایا جاتا ہے کہ اسلام پورہ کے رہائشی محمد فریاد کی بیٹی سیٹلائٹ ٹاؤن کے نجی کالج میں سکینڈ ائیر کی طالبہ ہے ،جس کے بیگ سے بریک ٹائم کے دورا ن قیمتی موبائل غائب ہو گیا ،کالج انتظامیہ نے بچی کی سرزنش کی بجائے کلاس کی دیگر طالبات پر چڑھائی شروع کر دی، مگر موبائل کا کچھ پتہ نہ چل سکا ، مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔