اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا‘بھائی بہن کا قاتل نکلا
5جنوری کو علشبہ کوقتل کیا گیا،نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج ہوامقتولہ والدین کی مرضی سے شادی نہیں کرناچاہتی تھی ‘حسنین کا بیان
46اڈا (نمائندہ دنیا )بھائی ہی بہن کا قاتل نکلا،تھانہ عطاء شہید پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ عطاء شہید پولیس کو 5جنوری 2026کو رات 11بجے اطلاع موصول ہوئی کہ چک نمبر 103جنوبی میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے علشبہ بی بی نامی عورت کو قتل کر دیا گیا ہے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور نامعلوم ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔پولیس نے جدید اور روایتی تفتیشی تکنیک، پیشہ ورانہ حکمت عملی اور ہیومن انٹیلیجنس کو بروئے کار لاتے ہوئے 24گھنٹوں کے اندر اندھے قتل کا سراغ لگا لیا اور ملزم حسنین جو کہ مقتولہ کا سگا بھائی ہے کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے ۔ دور ا نِ تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ مقتولہ والدین اور اہلِ خانہ کی مرضی سے کئے ہوئے رشتہ پر شادی نہیں کرنا چاہتی تھی، جس بنا پر میں نے طیش میں آ کر اپنی سگّی بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔