مڈھ رانجھا میں 3روز سے بجلی کا نظام درہم برہم، کاروبار متاثر

 مڈھ رانجھا میں 3روز سے بجلی کا نظام درہم برہم، کاروبار متاثر

مڈھ رانجھا میں 3روز سے بجلی کا نظام درہم برہم، کاروبار متاثر دن بھر وقفہ وقفہ سے بجلی کی آنکھ مچولی اور وولٹیج میں کمی ،شہری پریشان

 مڈھ رانجھا (نمائندہ دنیا)مڈھ رانجھا اور گردونواح میں گزشتہ تین روز سے بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہے ۔ دن بھر وقفہ وقفہ سے بجلی کی آنکھ مچولی اور وولٹیج میں کمی بیشی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ صبح سے شام تک بجلی کے بار بار آنے جانے سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔ موسم سرما میں دھوپ نہ نکلنے کے باعث سولر سسٹمز کی کارکردگی بھی تقریباً ختم ہو چکی ہے جس سے گھریلو صارفین کے مسائل میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔ عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں