ون ڈش قانون کی سختی سے پابندی کی جائے :اسسٹنٹ کمشنر

 ون ڈش قانون کی سختی سے پابندی کی جائے :اسسٹنٹ کمشنر

ون ڈش قانون کی سختی سے پابندی کی جائے :اسسٹنٹ کمشنر جھاوریاں میں میرج ہال، مین بازار اور ہسپتال کا معائنہ، صفائی پر اظہار برہمی

شاہ پور صدر (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور عابد ممتاز خان نے جھاوریاں کا دورہ کرتے ہوئے میرج ہالز اور مین بازار کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ ون ڈش قانون کی سختی سے پابندی کی جائے ، ساونڈ سسٹم کا استعمال بند کیا جائے اور رات دس بجے میرج ہالز کو بند کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جھاوریاں میں تجاوزات کی مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں، جس پر پیرا فورس کے ہمراہ ایک ہفتے میں دوسری بار معائنہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر تاجروں نے رضاکارانہ طور پر تجاوزات ختم نہ کیں تو دکانیں سیل کر دی جائیں گی اور ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے جھاوریاں ہسپتال کا بھی دورہ کیا، صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری بہتری کی ہدایت کی۔ انہوں نے مریضوں سے دستیاب سہولیات بارے معلومات حاصل کیں اور عملے کی حاضری بھی چیک کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں