ضلع بھر کے بینکوں ،عدالتوں کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات

 ضلع بھر کے بینکوں ،عدالتوں  کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ضلع بھر کے بینکوں پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

ترجمان ضلعی پولیس خرم اقبال کے مطابق ضلع بھر میں موجود بینکوں کے حفاظتی انتظامات روزانہ کی بنیاد پر چیک کیے جاتے ہیں۔ سکیورٹی گارڈز کو خصوصی بریفنگ دی جاتی ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے بہترین حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا جاتا ہے ،اسی طرح ضلع بھر کی عدالتوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں