میونسپل کارپوریشن نے گلی محلوں میں روزی کمانا مشکل بنا دیا
میونسپل کارپوریشن نے گلی محلوں میں روزی کمانا مشکل بنا دیا گلیوں میں کھڑی فروٹ اور سبزیوں کی ریڑھیوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے عملہ انکروچمنٹ نے بازاروں کے بعد گلی محلوں اور دور علاقوں میں فروٹ اور سبزی فروشوں کا روزی کمانا مشکل بنا دیا بازاروں کے بعد اندرون شہر کی گلیوں میں کھڑی فروٹ اور سبزیوں کی ریڑھیوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر رکھی ہے جس کی وجہ سیان غریبوں کو دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو گئی ہے ان ریڑھی فروشوں کا کہنا ہے کہ انہیں ماڈل ریڑھی بازار میں بھی جگہ نہیں دی گئی ہے اب اگر بازار سے ہٹ کر روزی کمانے لگے تو عملہ انکروچمنٹ تنگ کررہاہے۔ پکڑی جانے والی ریڑھیوں کی توڑ پھوڑکی جارہی ہے عملہ کا کہنا ہے کہ کمشنر سرگودھا کے حکم پر بلاامتیاز کارروائی کی جاری ہے شہر کو ریڑھیوں سے پاک کیا جارہا ہے ماڈل ریڑھی بازاروں میں پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر سٹالز دیئے گئے ہیں۔