میانوالی:صوفی محمد ایوب خان چغتائی مرحوم کی صاحبزادی انتقال کر گئیں
میانوالی (نامہ نگار)صوفی محمد ایوب خان چغتائی مرحوم، سابق چیف آفیسر میونسپل کمیٹی میانوالی کی صاحبزادی، ڈسٹرکٹ پریس کلب میانوالی کے سابق چیئرمین محمد شیر بہادر چغتائی مرحوم اور سینئر صحافی محمد یوسف خان چغتائی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں۔
نماز جنازہ عیدگاہ میانوالی میں حضرت صاحبزادہ محمد عبدالمالک چشتی سجادہ نشین دربار اکبریہ میانوالی کی امامت میں ادا کی گئی، جس میں صحافیوں، سماجی شخصیات اور عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔