سلانوالی:بینک کے ریکوری آفیسر کی جعلسازی، 9 لاکھ روپے ہڑپ

 سلانوالی:بینک کے ریکوری آفیسر  کی جعلسازی، 9 لاکھ روپے ہڑپ

سلانوالی (نمائندہ دنیا) بینک کا ریکوری آفیسر کی جانب سے جعلسازی کا انکشاف سامنے آیا ہے ، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق ضیاء شہید روڈ پر قائم بینک کے متعدد قرض داروں سے ریکوری آفیسر یاسر عباس نے مجموعی طور پر 11 لاکھ 67 ہزار روپے وصول کیے ، تاہم اس میں سے صرف 2 لاکھ 71 ہزار 743 روپے بینک میں جمع کروائے جبکہ بقیہ تقریباً 9 لاکھ روپے خردبرد کر لیے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں