جوہرآباد:سڑک کے وسط میں بجلی کے کھمبے ، حادثات کا خدشہ

جوہرآباد:سڑک کے وسط  میں بجلی کے کھمبے ، حادثات کا خدشہ

خوشاب (نمائندہ دنیا) جنوبی بازار جوہرآباد میں سڑک کے درمیان نصب بجلی کے کھمبے شہریوں کیلئے خطرہ بن گئے ہیں۔

تاجروں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ بازار کی توسیع کے دوران یہ کھمبے سڑک کے وسط میں آ گئے تھے ، جنہیں تاحال منتقل نہیں کیا گیا۔ آئے روز گاڑیاں ٹکرانے سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں