کمرمشانی:قتل کیس میں مطلوب اشتہاری گرفتار، کلاشنکوف برآمد
کمرمشانی (نمائندہ دنیا) تھانہ مکڑوال پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر کے مستعملہ اسلحہ برآمد کر لیا۔
تھانہ مکڑوال نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم طیب نواز کو گرفتار کیا۔ دوران تفتیش ملزم کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والی کلاشنکوف برآمد کر لی گئی، جس کا ملزم کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہ کر سکا۔ ملزم کے خلاف اسلحہ رکھنے پر الگ مقدمہ درج کر لیا گیا۔