ریجنل یونین آف جرنلسٹس شمالی پنجاب کے انتخابات مکمل

 ریجنل یونین آف جرنلسٹس  شمالی پنجاب کے انتخابات مکمل

بھلوال (نمائندہ دنیا) ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان شمالی پنجاب کے صوبائی انتخابات 2026-27 مکمل ہو گئے ، جن کے تحت عطاء الرحمن چوہدری کو صدر اور محسن قیوم شیخ کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔

الیکشن بورڈ کے مطابق سینئر نائب صدر مرزا اسلم بیگ (سرگودھا)، نائب صدر رانا امجد بوبی (بھکر)، جوائنٹ سیکرٹری خورشید احمد (گوجر خان)، سیکرٹری اطلاعات راجہ عامر علی (اٹک) جبکہ سیکرٹری خواتین ونگ ماریہ ملک (چکوال) منتخب ہوئیں۔ انتخابات پانچ رکنی الیکشن بورڈ کی زیر نگرانی منعقد ہوئے اور نو منتخب عہدیداران کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں