مڈھ رانجھا اور گردونواح میں شدید دھند، حدِ نگاہ کم ،ٹریفک کی روانی متاثر

 مڈھ رانجھا اور گردونواح میں شدید  دھند، حدِ نگاہ کم ،ٹریفک کی روانی متاثر

مڈھ رانجھا (نمائندہ دنیا) مڈھ رانجھا اور اس کے گردونواح میں منگل کی صبح شدید دھند چھا گئی، جس کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی اور آمد و رفت بری طرح متاثر رہی۔

شدید دھند کے باعث شہریوں کو روزمرہ سفری امور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دن بھر مطلع ابر آلود رہا۔ دھند چھائے رہنے سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا اور ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ موٹروے بند ہونے کے باعث گاڑیوں کے ڈرائیورز کو لوکل روٹس پر دھند میں سفر کرنا پڑا، جس سے حادثات کا خدشہ بھی بڑھ گیا۔ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں