حکومت پنجاب عوامی فلاح کے تمام وعدے پورے کرے گی، شجاع الرحمٰن ٹیپو
خوشاب (نمائندہ دنیا) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے ایڈیشنل سیکرٹری چوہدری شجاع الرحمٰن ٹیپو نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی قیادت میں صوبائی حکومت عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔
میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور صرف عوامی فلاح ہے ۔ معاشی مشکلات کے باوجود نئے بجٹ میں تمام طبقات کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے اور حکومت ان سے بھرپور استفادہ کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ، جس کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے ۔