تحصیل ساہیوال میں پانچویں روز بھی دھند کا راج اورسردی کی لہر برقرار
ساہی وال/ سرگودہا (نمائندہ دنیا)تحصیل ساہیوال میں پانچویں روز بھی دھند کا راج اورسردی کی لہر برقرار رہنے سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔۔۔
دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہی جبکہ تمام دن سردی کی لہر سے مشکلات رہیں ٹریفک کی روانی متاثررہی بازار سنسان رہے سردی سے نمونیا بخار کھانسی نزلہ زکام دیگر امراض کے مریضوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ۔جس سے ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ۔