جنرل اسٹور میں چوری، دو لاکھ روپے مالیت کا سامان لے اُڑے
سلانوالی (نمائندہ دنیا) سلانوالی کے نواحی علاقے میں جنرل اسٹور میں چوری کی واردات پیش آئی، نامعلوم چور دو لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر کے فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق چک نمبر 127 جنوبی کے رہائشی بابر علی ولد نثار احمد کی جنرل اسٹور کی دکان کے شٹر توڑ کر چور گھی، چینی، سگریٹ، چاول، چائے ، سرف، شیمپو، صابن اور دیگر اشیاء کے علاوہ 10 ہزار روپے نقدی چوری کر کے لے گئے ۔ تھانہ سلانوالی پولیس نے دکاندار کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔