پرانی،کھٹارا گاڑیاں رواں دواں،فٹنس سرٹیفکیٹ کاغذی کارروائی

پرانی،کھٹارا گاڑیاں رواں دواں،فٹنس سرٹیفکیٹ کاغذی کارروائی

گاڑیوں میں بلاجواز اوور لوڈنگ مسافروں کے لئے انتہائی تکلیف دہ ثابت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کی وجہ سے سرگودھا سے گوجرانوالہ، فیصل آباد، حافظ آباد، لاہور، جھنگ سمیت دیگر اضلاع کو چلائی جانیوالی بیشتر پبلک ٹرانسپورٹ کو صرف کاغذی خانہ پوری کر کے فٹنس سرٹیفکیٹس جاری کئے جا رہے ہیں جبکہ ان گاڑیوں میں مسافروں کی بلاجواز اوور لوڈنگ ان کیلئے انتہائی تکلیف دہ ثابت ہورہی ہے ، اسی طرح ٹرانسپورٹرز نے اپنے ہی قوانین بنا رکھے ہیں، اور اس حوالے سے حکومتی رٹ کا قیام کہیں بھی نظر نہیں آتا،متذکرہ روٹس پر تیس، تیس سال پرانی گاڑیاں رواں دواں ہیں۔

جبکہ قابل ذکر امر یہ ہے کہ اوور لوڈنگ اور ناقص فٹنس والی گاڑیوں کے باعث ہر سال حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے ، مگر ذمہ داروں ادارو ں کی جانب سے صرف وقتی نوٹس کے علاوہ کسی قسم کی مربوط اور ٹھوس حکمت عملی نہیں اپنائی جا رہی ، جس کے باعث حالات روزباروز دگرگو ں ہوتے جا رہے ہیں ، اس حوالے سے مسافروں اور شہریوں نے ارباب اختیا ر سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی و ضلعی افسران مربوط حکمت عملی اختیار کر کے سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں