صاف پانی اتھارٹی کا اجلاس، فلٹر پلانٹس کی تفصیلی رپورٹ طلب
تمام فنکشنل اور خراب فلٹر پلانٹس کی علیحدہ علیحدہ تحریری رپورٹ طلب
خوشاب (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی صدارت میں صاف پانی اتھارٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ خوشاب، جوہرآباد، ہڈالی، قائدآباد اور نوشہرہ سمیت مختلف علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کا کام مکمل یا تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام فنکشنل اور خراب فلٹر پلانٹس کی علیحدہ علیحدہ تحریری رپورٹ پیش کی جائے اور جاری منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔