پیرافورس نے آٹے کی قیمتوں کی چیکنگ کی ،جرمانے عائد
سرکاری نرخ ناموں کا جائزہ لیا ،آٹے کے وزن و معیار کو بھی چیک کیا
بھیرہ (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کے احکامات پر پرائس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) کے انسپکٹر رانا تنزیل الرحمن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تحصیل کے مختلف علاقوں میں آٹے کی قیمتوں کی چیکنگ کی۔ اس دوران دکانوں پر آویزاں سرکاری نرخ ناموں کا جائزہ لیا گیا اور آٹے کے وزن و معیار کو بھی چیک کیا گیا۔چیکنگ کے دوران مہنگے داموں آٹا فروخت کرنے والے دکانداروں کو جرمانے عائد کیے گئے جبکہ متعدد دکانداروں کو سخت وارننگ بھی جاری کی گئی۔رانا تنزیل الرحمن نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ آٹا مقررہ سرکاری نرخوں پر فروخت کیا جائے اور نرخ نامہ نمایاں مقام پر آویزاں رکھا جائے ۔ اس موقع پر ہوٹل اور تندور مالکان کو بھی سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ حکومت پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر روٹی فروخت کریں ۔