119اشتہاری اور 15ٹارگٹ افینڈر گرفتار کر لئے گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے سرگودھا پولیس کا اشتہاری مجرمان اور ٹارگٹ آفینڈ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔۔۔
ترجمان ضلعی پولیس خرم اقبال کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ میں سرگودھا پولیس نے 119 اشتہاری مجرمان (کیٹگری اے 25، کیٹگری بی 94) کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا اسی طرح 115 ٹارگٹڈ افینڈرز کو گزشتہ ایک ہفتہ میں گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا ۔