شاہ پور صدر: ایس پی انوسٹی گیشن کی کھلی کچہری، فوری انصاف کی ہدایت
شاہ پور صدر (نامہ نگار) حکومتِ پنجاب کے ویژن اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا جاوید اختر جتوئی نے تھانہ شاہ پور صدر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
کھلی کچہری میں ڈی ایس پی شاہ پور صدر شہزاد فیض، دیگر افسران شریک تھے ۔ایس پی انوسٹی گیشن نے تفتیشی افسران کو مقدمات میرٹ پر نمٹانے اور بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کی سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد اور رابطے کو فروغ دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت پولیس کا اولین فرض ہے اور شفافیت و جوابدہی کے اصولوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔