چیف سیکرٹری پنجاب کا دورہ سرگودھا ایک مرتبہ بھر منسوخ
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) انتظامیہ کی جانب سے کئے گے انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے چیف سیکرٹری پنجاب کا دورہ سرگودھا ایک مرتبہ بھر منسوخ ہوگیا۔
جمعرات کے روز علی الصبح ہی انتظامیہ اور افسران الرٹ ہو گئے اور تمام محکموں میں بھی ہنگامی صورتحال نافذ کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کے دورہ سرگودھا کے ممکنہ روٹس پر صفائی اور تجاوزات ختم کرانے میں لگے رہے ، آخری وقت میں چیف سیکرٹری پنجاب کا دورہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر منسوخ ہو گیا ۔