قدیمی قبرستان کی چاردیواری نہ ہونے پر قبروں کی بیحرمتی

 قدیمی قبرستان کی چاردیواری نہ ہونے پر قبروں کی بیحرمتی

قدیمی قبرستان کی چاردیواری نہ ہونے پر قبروں کی بیحرمتی مڈھ رانجھا میں لاہندے والے قبرستان میں جانوروں کے ڈیرے ،اقدامات کا مطالب

مڈھ رانجھا(نمائندہ دُنیا)مڈھ رانجھا کا قدیمی قبرستان چاردیواری سے محروم ،آوارہ جانوروں نے قبرستان میں مسکن بنالیا۔مڈھ رانجھا میں قدیمی لاہندے والے قبرستان کی چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے آوارہ جانوروں نے قبرستان میں ڈیرے جمارکھے ہیں جس کی وجہ سے قبروں کی بے حرمتی جاری ہے ۔ چاردیواری نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز جانور قبرستان میں داخل ہوکر قبروں کا تقدس پاما ل کرتے ہیں جوکہ انتہائی تکلیف دہ صورتحال ہے ۔مڈھ رانجھا کے رہائشیوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستان کی چار دیوری کی تعمیر کیلئے فوری اقدامات کیئے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں