ٹریکٹر ٹرالی پرآواز بلند گانے بجانے پر مقدمہ درج
شاہ پور صدر (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا ) ٹریکٹر ٹرالی پر بآواز بلند گانے بجانے اور عوام کو پریشان کرنے پر ڈرائیور محمد امیر ولد عطا محمد کے خلاف پولیس تھانہ شاہ پورصدر میں ساونڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروا دیا گیا ۔
ہیڈ محمد آباد کی جانب سے امیر گانے بجاتے ہوئے آیا اور پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔