فیصل آباد روڈ پر درجنوں سروس سٹیشن،ٹریک جام رہنا معمول
فیصل آباد روڈ پر درجنوں سروس سٹیشن،ٹریک جام رہنا معمولڈی سی ،ایس پی پٹرولنگ ،پیرا فورس سے فوری سروس سٹیشنز ختم کرنیکا مطالبہ
46اڈا (نمائندہ دنیا)فیصل آباد روڈ چک نمبر 107جنوبی مین روڈ پر لوگوں نے درجنوں سروس اسٹیشن بنا لیے جس کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا۔گاڑی سروس پر لگاتے اور نکالتے وقت مسافروں کو شدید کامشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ عطائشہید کے فیصل آباد مین روڈ سرکاری رقبہ پر سڑک کنارے لوگوں نے قبضہ کرکے غیرقانونی سروس اسٹیشنز بنالیے ہیں جس سے وہاں روزانہ گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے ۔اور ڈمپرز کا رش لگا رہتا ہے بائی پاس کے قریب لگے سروس اسٹیشن کسی بھی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتے ہیں۔روڈ کنارے پانی سے پھسلن بن چکی ہے جس موٹر سائیکلوں کا کنارے سے گزرنا دشوار ہوگیا ہے ۔،عون اویس اکرم اعجاز شفیع اللہ دانیال شاہ زیب ودیگر نے ڈی سی سرگودھا ایس پی پٹرولنگ مدثراقبال اور پیرا فورس سے فوری طور پر غیرقانونی سروس اسٹیشنز کو ختم کرنے کامطالبہ کیا ہے۔