سیم نالے پر تجاوزات قائم ،صفائی ناممکن ہو کر رہ گئی
سیم نالے پر تجاوزات قائم ،صفائی ناممکن ہو کر رہ گئی درجنوں دیہات کے کاشتکاروں کا صفائی نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) اجنالہ سمیت دیگر درجنوں دیہات کے کاشتکاروں نے علاقے سے گزرنے والے سیم نالہ کی عدم صفائی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ،بتایا جاتا ہے کہ سیم نالے کے اوپر اور اطراف لوگوں نے پختہ اور غیر پختہ تجاوزات قائم کر رکھی ہیں جس کے باعث سیم نالے کی صفائی ناممکن ہو کر رہ گئی ہے ، اس سلسلہ میں ڈرینج ڈویژن نے متذکرہ سرکاری نالے اور زمین پر درجنوں ناجائز قابضین کے خلاف حتمی کاروائی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے رجوع کیا ، مگر مناسب حکمت عملی اختیار نہ کئے جانے کی وجہ سے یہ معاملہ کئی ماہ سے یہیں اٹکا ہواہے ،جبکہ عملدرآمد شروع نہ ہونے پر ملحقہ علاقوں کے کاشتکاروں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔