مسلم لیگی قائدین کا ایجنڈا صرف اور صرف علاقہ اور عوام کی خدمت ہے ،غوث محمد نیازی

مسلم لیگی قائدین کا ایجنڈا  صرف اور صرف علاقہ اور عوام کی  خدمت ہے ،غوث محمد نیازی

خوشاب(نمائندہ دُنیا )مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا ہے کہ حکومت نے ہر شعبہ کے مکینوں کو بلا امتیاز ریلیف دے کر ثابت کر دیا کہ۔۔

 مسلم لیگی قائدین کا ایجنڈا صرف اور صرف علاقہ اور عوام کی خدمت ہے ، انہیں ذاتی مفادات کے حصول کا کوئی شوق نہیں ، مسلم لیگ(ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب نے صوبے کے ہر شہر اور قصبے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں