پراپرٹی کی خریدو فروخت کے دوران شہری سے لاکھوں کا فراڈ

پراپرٹی کی خریدو فروخت کے دوران شہری سے لاکھوں کا فراڈ

پراپرٹی کی خریدو فروخت کے دوران شہری سے لاکھوں کا فراڈملز موں نے لاکھوں روپے وصول کر کے جعلی اور بوگس دستاویزات دیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خریدو فروخت کے دوران شہری کو لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔تھانہ صدر کے علاقے محلہ الٰہی آباد میں بوٹا نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران اس سے لاکھوں روپے مالیت کی رقم وصول کر لی اور اس کے بدلے میں جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کرکے اسے فراہم کر دیئے گئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں