پی ٹی آئی کے جھوٹے بیانیہ سے گمراہ لو گ حکومتی کارکرردگی سے مطمئن :میاں عرفان منان
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنمااوراین اے 101 سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اور جھوٹے بیانیہ سے سیاسی طورپر گمراہ ہونے والے لوگ اب حکومتی کارکرردگی سے مطمئن ہوچکے ہیں۔
لاہور اورہری پورمیں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی شکست اورمسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی اس کا واضح ثبوت ہے ۔2برس میں وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جس طرح عوام کو مشکلات سے نکال کربنیادی سہولتیں فراہم کی ہیں ۔اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ مسلم لیگ ن کام کرنے والی جماعت ہے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی اب کوئی پالیسی نہیں چلے گی۔