ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز چالان کر رہے ہیں،ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر
کمرمشانی (نمائندہ دنیا)ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر اور ڈی پی او میانوالی کی ہدایات پر ضلع میانوالی میں محفوظ پنجاب، راستے آسان پروگرام کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر میانوالی طیب علی شاہ نے بتایا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ، کم عمری میں ڈرائیونگ اور ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جا رہی۔ شہریوں کو نئے ترمیم شدہ ٹریفک قوانین اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کے نقصانات سے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے ۔