کاروباری مواقع پیدا کیے جائیں معاشی استحکام آئیگا، ناصر محمود سہگل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران شہر ضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے کہا ہے کہ اس وقت سرگودھا میں کاروباری حالات انتہائی گھمبیرصورتحال اختیار کرتے جا رہے ہیں۔
لوگوں کی قوت خرید جواب دے چکی ہے رہی سہی کسر لوگوں کو بے روزگار کر کے پوری کی جا رہی ہے اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو مستقبل قریب میں لوگ جرائم کی دنیا کی طرف راغب ہوں گے اس لیے ضروری ہے کہ کاروباری مواقع پیدا کیے جائیں جس سے معاشی استحکام پیدا ہوگا اور جس ملک میں معشیت میں استحکام پیدا ہو وہ زیادہ دیر قائم نہیں رہتا اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے اور بے جا ٹیکس عائد کرنے سے اجتناب کرے۔