سیاسی استحکام کیلئے 9مئی کے مقدمات ختم،قائدین رہا کئے جائیں،عبداﷲممتاز کاہلوں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سابق ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی عبداﷲممتاز کاہلوں نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم تمام تر سیاسی گروہی اختلافات سے بالاتر ہو کر مل کر ملکی استحکام اور ترقی کے لیے کام کریں۔
اس کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا اور جن پر نو مئی کے بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں وہ بھی ختم کیے جائیں اور جن کو سزائیں سنائی گئی ہیں انہیں بھی بے گناہ قرار دے کر رہا کیا جائے تاکہ پاکستان میں سیاسی استحکام آئے ورنہ پاکستان کے حالات ہر گزرتے دن کے ساتھ بگڑتے جا رہے ہیں اور یہ کسی طرح بھی ہمارے حق میں بہتر نہیں ہے۔